حیدرآباد۔3۔مارچ (اعتماد نیوز)تلنگانہ علاقہ میں تلگو دیشم کی کمزور موقف
کو اس بات سے تقویت ملتی جا رہی ہے کہ دھیرے دھیرے تلگو دیشم کے قائدین تلگو
دیشم کو چھوڑتے جا رہے ہیں۔چنانچہ دو دن قبل تانڈور کے رکن اسمبلی پی
مہیندر ریڈی جو تلگو دیشم کے مضبوط لیڈر مانے جا تے ہیں انہوں نے ٹی آر ایس
میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے تلگو دیشم ایک زبر دست جھٹکا دے
دیا۔ جسکے
بعد آج ضلع ورنگل کے ڈورنکل کے رکن اسمبلی ستیا وتی راتھوڑ نے بھی آج تلگو
دیشم کو خیر آباد کو کہتے ہوئے ٹی آر ایس میں شمولیت کا اشارہ دیا۔ چنانچہ
صدر تلگو دیشم این چندرا بابو نائیڈو اس سلسلہ میں پارٹی قائدین کے ساتھ
بات چیت میں مصروف ہیں۔اسکے علاوہ ذرائع کے مطابق کئی تلنگانہ تلگو دیشم
قائدین اس پارٹی میں قائم رہنے سے متعلق نظر ثانی کر رہے ہیں۔